افغانستان: جماعت الاحرار کا سرغنہ ہلاک
کالعدم جماعت الاحرار ٹی ٹی پی کی ذیلی شاخ ہے۔
انڈیپینثینٹ کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد گروہ جماعت الاحرار کے سرغنہ دوست محمد المعروف اسد آفریدی افغانستان میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔
کالعدم گروہ جماعت الاحرار تحریک طالبان پاکستان، ٹی ٹی پی، کی ذیلی شاخ ہے۔ جماعت الاحرار کے سرغنہ دوست محمد کو ننگرہار کے شہر لعل پور میں ایک فضائی حملہ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
اسد آفریدی خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹی ٹی پی کا سرغنہ تھا۔ اس نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاکستانی مسلح افواج پر ہونے والے کئی حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران خیبرپختونخواہ کے مختلف مقامات پر آئے دن پاکستان کی مسلح افواج پر حملے ہوتے رہے ہیں۔ پاکستانی سیاسی اور عسکری حکام نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی آزادانہ سرگرمیوں کی وجہ سے افغان طالبان پر دوحہ مذاکرات کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔