شام: بارود سے بھرے 3 ڈرون طیارے تباہ
شام میں دھماکہ خیز مواد لے جانے والے 3 ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا گیا۔
شامی فوج نے ادلب اور حما کے دیہی علاقوں میں دھماکہ خیز مواد سے لدے 3 ڈرون طیاروں کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت دفاع نے ادلب اور حما کے مضافات میں دہشت گرد گروہوں کے دھماکہ خیز مواد سے بھرے تین ڈرون طیاروں کو مار گرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
شام کی وزارت دفاع نے اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان میں اعلان کیا: دہشت گرد گروہوں کی نقل و حرکت اور شہریوں اور ان کی املاک پر حملہ کرنے کی ان کی بار بار کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے مسلح افواج نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے ادلب اور حما کے مضافات میں دھماکہ خیز مواد لے جانے والے 3 ڈرون طیاروں کو سرنگوں کردیا ہے۔
شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ: دہشت گرد ان طیاروں سے ادلب اور حما کے مضافات میں واقع دیہاتوں اور قصبوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
واضح رہے کہ شامی فوج نے اس مہینے کے پہلے ہفتے میں بھی حلب کے شمالی اور مغربی مضافات میں دہشت گردوں کے ڈرون کو تباہ کیا تھا۔