شامی فوج کا تحریر الشام دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i425195-شامی_فوج_کا_تحریر_الشام_دہشت_گردوں_کے_ٹھکانوں_پر_حملہ
شامی فوج نے تحریر الشام نامی دہشت گرد گروہ کے ادلب کے نواح میں موجود ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
  • شامی فوج کا تحریر الشام دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

شامی فوج نے تحریر الشام نامی دہشت گرد گروہ کے ادلب کے نواح میں موجود ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دہشت گرد گروہوں کی جانب سے بڑھتے حملوں کے جواب میں شمالی ادلب میں تحریرالشام نامی دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
یاد رہے ان دہشت گردوں نے گزشتہ دنوں میں شامی فوج پر حملے کئے تھے جب کہ روسی فضائیہ نے منبج کے علاقے میں دہشت گردوں کا نشانہ بنایا تھا جس سے متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔