یمنی فوج کا ایک اور امریکی بحری جہاز پر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i429737-یمنی_فوج_کا_ایک_اور_امریکی_بحری_جہاز_پر_حملہ
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بیان میں یمنی ساحل کے قریب ایک امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۵:۴۵ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کا ایک اور امریکی بحری جہاز پر حملہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بیان میں یمنی ساحل کے قریب ایک امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی بحری جہاز پر حملہ کامیاب رہا اور ہمارا میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر لگا۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر میں صیہونی بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو چھوڑ کر تمام بحری جہاز محفوظ ہیں اور انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں صیہونی بحری جہازوں اور اسی طرح مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ بھی جاری رہےگا۔