سعودی عرب، سینئر عہدیدار کرپشن کے الزام میں گرفتار
Feb ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
سعودی عرب میں سرکاری ادارے کے سربراہ کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی اینٹی کرپشن اتھارٹی نے قبل از اسلام کے ثقافتی ورثے کی دیکھ بھال اور نگرانی کے ادارے کے چیف ایگزیکٹو افسر( سی ای او) امر بن صالح عبدالرحمٰن المدنی کوکرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار کیا۔
سعودی حکام کے مطابق امربن صالح نے اپنے سرکاری عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایسی کمپنی کو ٹھیکے دلوائے جس کے وہ شریک مالک تھے۔ کرپشن میں معاونت پر امر بن صالح کے قریبی رشتے دار سمیت دیگر 3 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔