Apr ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • غزہ کے ایک اسپتال میں اجتماعی قبر کی دریافت

غزہ میں فلسطینی ریلیف اینڈ ریسکیو ٹیم نے اتوار کی صبح جنوبی غزہ میں صیہونی حکومت کے تازہ جرائم کا انکشاف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے علاقے کے ایک اسپتال میں ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: قطر کے الجزیرہ چینل کےمطابق فلسطین کے ریلیف اینڈ ریسکیو ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پچاس شہداء کی لاشیں نکال لی ہیں جنہیں صہیونی فوج نے خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں اجتماعی طور پر دفن کیا تھا۔ اس گروہ نے اس اجتماعی قبر کی دریافت کے وقت کا ذکر نہیں کیا۔ ایک اجتماعی قبر کی دریافت کی خبر ایسے میں میڈیا پر چھا گئی کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران صیہونی حکومت نے مغربی کنارے کے نورشمس کیمپ پر حملہ کرکے چودہ فلسطینی نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت نے کل سہ پہر کو اعلان کیا کہ صہیونی فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار مرتبہ جارحانہ حملے کرکے سینتیس فلسطینی شہریوں کو شہید اور اڑسٹھ دیگر کو زخمی کردیا۔

 

ٹیگس