سعودی عرب کچھ شرطوں کے ساتھ غیر ملکیوں کو دے گا شہریت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i434999-سعودی_عرب_کچھ_شرطوں_کے_ساتھ_غیر_ملکیوں_کو_دے_گا_شہریت
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کچھ شرطوں کے ساتھ غیر ملکیوں کو دے گا شہریت

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  شاہ سلمان نے  متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

شاہ سلمان کے جاری  شاہی فرمان میں سائنسدانوں، طبی ماہرین، محققین،  انوویٹرز ،کاروباری افراد اور منفرد صلاحیت و مہارت کے حامل ممتاز ہنرمندوں کو سعودی  شہریت دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

 شاہی فرمان کا مقصد وژن 2030 کے مطابق پرکشش ماحول کو بڑھانا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو متوجہ کرنا ، سرمایہ کاری اور ترقی میں حصہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔