شام کے حمص علاقے میں تیل پائپ لائن میں آتش زدگی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i451249-شام_کے_حمص_علاقے_میں_تیل_پائپ_لائن_میں_آتش_زدگی
خبری ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک تخریب کارانہ کارروائی کے نتیجہ میں شام کے علاقے حمص میں تیل منتقل کرنے والی پائپ لائن میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔
(last modified 2026-01-11T09:33:18+00:00 )
Jan ۱۱, ۲۰۲۶ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
  • شام کے حمص علاقے میں تیل پائپ لائن میں آتش زدگی

خبری ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک تخریب کارانہ کارروائی کے نتیجہ میں شام کے علاقے حمص میں تیل منتقل کرنے والی پائپ لائن میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: خبری ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ تیل منتقل کرنے والی پائپ لائن میں یہ وسیع آگ، شام کے مرکز میں واقع حمص کے مشرقی ریف میں الفرقلس کے علاقے میں لگی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ تخریب کارانہ کارروائی کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔

 

شام کی پیٹرولیم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گيا ہے اور اس سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

تیل کمپنی نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ تخریب کاری کا ہی نتیجہ معلوم ہوتی ہے اور تخریب کار عناصر کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔