جذبہ حق کی حفاظت پر رہبرانقلاب اسلامی کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/kalaame_rehbar-i359943-جذبہ_حق_کی_حفاظت_پر_رہبرانقلاب_اسلامی_کی_تاکید
رہبرانقلاب اسلامی نے حق کے دفاع اور اللہ کی راہ میں جد و جہد کے جذبہ کے حفاظت پر تاکید فرمائی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • جذبہ حق کی حفاظت پر رہبرانقلاب اسلامی کی تاکید

رہبرانقلاب اسلامی نے حق کے دفاع اور اللہ کی راہ میں جد و جہد کے جذبہ کے حفاظت پر تاکید فرمائی ہے

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صوبہ اصفہان کے خمینی شہر کے پندرہ ہزار جانبازوں اور جیالوں کے عظیم اجتماع کا اہتمام کرنے والی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں فرمایا کہ حق کے دفاع کاجذبہ ، اللہ کی راہ میں جد وجہد اور خدا کی راہ میں سب کچھ قربان کردینے کا حوصلہ ایک ایسا گرانقدر ذخیرہ ہے جس کی حفاظت ضروری ہے -

رہبرانقلاب اسلامی نے باطل کے مقابلے میں استقامت کے جذبے  اور حق کی راہ میں پامردی کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر کسی ملک میں یہ جذبہ موجود نہیں ہوگا تو وہ معاشرہ ہی نابود ہوجائے گا - یعنی معاشرے کی عزت و شرف اور خود مختاری ختم ہوجائے گی اور پھر استبداد اور غیر ملکی مداخلت اس معاشرے پر مسلط ہوجائے گی - رہبرانقلاب اسلامی نے جانبازوں کو استقامت کے راستے کو جاری رکھنے اور ثبات قدم کے جذبے کی حفاظت کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا کہ اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ مختلف جاذبوں کی وجہ سے یہ جذبے ختم ہوجائیں - آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے جانبازوں اور فداکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اس طرح کے اجتماعات کے انعقاد کی حوصلہ افزائی کی اور فرمایا کہ جانبازوں اور جیالوں کی فداکاری بھی شہدا کی فداکاریوں کی  ہی طرح ہے ۔ البتہ شہدا پر پروردگار عالم کا خاص لطف ہے لیکن خود سرفروشی اورفداکاری کا جذبہ بھی بہت ہی اہم ہے جس کو خراج تحسین پیش کیا جانا چاہئے -