دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر لبنانی فوج کا توپ خانے سے حملہ
Aug ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
لبنانی فوج نے شامی سرحد کے قریب واقع علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے حملہ کیا ہے-
اطلاعات کے مطابق لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج نے جمعے کے روز شمال مشرقی لبنان کے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر توپخانے سے حملہ کیا ہے- اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بار میں ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے- لبنانی فوج نے جمعرات کو بھی مشرقی لبنان کے پہاڑی سلسلے میں واقع علاقے تلت المنصرم میں مسلح دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے ان کے اسلحہ و گولہ بارود کے ذخیرے کو تباہ کردیا تھا- ادھر لبنانی فوج نے جمعے کو شمال مشرقی لبنان کے علاقے عرسال میں ایک ٹرک سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے- اطلاعات کے مطابق ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیشی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے- قابل ذکر ہے کہ شامی سرحد سے متصل لبنان کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران متعدد دہشت گردانہ کارروائیاں ہوئی ہیں البتہ لبنانی فوج اور حزب اللہ لبنان نے دہشت گردوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا ہے- دہشت گردوں سے ہونے والی لبنانی فوج اور حزب اللہ کی لڑائی میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں-