امریکہ یمنیوں کے قتل عام میں شریک ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
-
امریکہ یمنیوں کے قتل عام میں شریک ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ یمنی شہریوں کے قتل عام میں امریکہ برابر کا شریک ہے-
ایمنسٹی انٹر نیشنل نے یمن کے بارے میں اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ایک بار پھر اس ملک کے عام شہریوں کے خلاف سعودی حکومت کے توسط سے امریکہ کے ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن ان وحشیانہ کارروائیوں میں برابر کا شریک ہے-اس عالمی ادارے نے ایک رپورٹ میں جو' یمن میں سعودی عرب کے ہاتھوں قتل عام" کے عنوان سے شائع ہوئی ہے کہا ہے کہ چھبیس مارچ سے یمن کے نہتے عوام کے خلاف جاری سعودی جارحیت میں انسانی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے اور اس غریب ملک کی اسّی فیصد آبادی کو فوری امداد کی ضرورت ہے-
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے حملوں میں زیادہ تر عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور سیکڑوں افراد جو سوئے ہوئے تھے یا اپنے روز مرہ کے کاموں میں مشغول تھے ان حملوں کی بھینٹ چڑھے ہیں جبکہ بہت سوں کو پناہگاہوں میں نشانہ بنایا اور ان کا قتل عام کیا گیا ہے-
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ امریکہ بھی سعودی عرب کو ہتھیار اور فوجی سازو سامان فراہم کرکے اس قتل عام میں برابر کا شریک ہے -
ٹیگس