عراق: مغربی رمادی میں تینتالیس دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197373-عراق_مغربی_رمادی_میں_تینتالیس_دہشت_گرد_ہلاک
عراق کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے صوبہ الانبارمیں دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر ہلاک کر دیئے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۰۶:۴۲ Asia/Tehran
  • دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر ہلاک
    دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر ہلاک

عراق کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے صوبہ الانبارمیں دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر ہلاک کر دیئے ہیں

ایشیا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے شعبہ اطلاعات و نشریات نے ایک بیان جاری کیا ہے۔
 جس میں آیا ہے کہ اس ملک کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے صوبہ الانبار میں واقع جبہ نامی علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کی کوشش کو ناکام بنا تے ہوئےاس کے سولہ عناصر کو ہلاک اورمتعدد گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

عراقی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ساتر مشطور اور سنجک کے علاقے میں بھی دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ مزید سولہ عناصر کو ہلاک کر دیا ہے۔ عراقی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ساتر آلوس کے علاقے کے قریب بھی گیارہ دہشت گرد ہلاک اور ان کی گاڑیاں تباہ کر دی ہیں۔عراقی سیکورٹی فورس نے تلہ حیدر کے علاقے میں بھی دہشت گردوں کی ایک گاڑی تباہ کی ہے۔

 واضح رہے کہ عراق کی سیکورٹی فورس اور عوامی رضا کار فورس کے اہلکار الانبار کے علاقے کو آزاد کرانے کے لئے کوشاں ہیں اور اس صوبے میں وہ اپنے اہداف کی جانب بڑھ رہے ہیں۔