مسلح گروہوں کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے: عالمی تحقیقاتی کمیٹی
Sep ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
-
اقوام متحد کی عالمی تحقیقاتی ٹیم کے ارکان
شام میں عالمی تحقیقاتی کمیٹی نے مسلح گروہوں کے حامی ممالک سے اسلحہ بھیجنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں عالمی تحقیقاتی کمیٹی نے اس ملک میں مسلح گروہوں کی حمایت کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے حمایت یافتہ گروہوں کو ہتھیار فراہم کرنے کاسلسلہ بند کر کے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا کی کوششوں کی حمایت کریں-اس عالمی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی دسویں رپورٹ میں شام میں سیاسی طریقہ کار کے حصول کے لئے فورا بین الاقوامی تدابیر اختیار کرنے اور ملت شام کی مفید حمایت کی ضمانت فراہم کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
شام میں عالمی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ پاؤلو سرجیو بینرو نے کہا کہ بعض ممالک مبھم و مشکوک پالیسیاں اختیار کرکے شام میں سیاسی راہ حل کے حصول کی بات کرتے ہیں جبکہ متصادم فریقوں کو ہتھیار بھی فراہم کر رہے ہیں اور اس طرح اس ملک میں جنگ کو ھوا دے رہے ہیں -
ان حالات کے جاری رہنے سے شام میں انسانی المیہ رونما ہو رہا ہے۔