انتہاپسند ربیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی اپیل
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197801-انتہاپسند_ربیوں_کے_خلاف_قانونی_چارہ_جوئی_کی_اپیل
فلسطین کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے انتہاپسند ربیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • انتہاپسند ربیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی اپیل
    انتہاپسند ربیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی اپیل

فلسطین کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے انتہاپسند ربیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے

موصولہ رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت خارجہ نے بدھ کوبعض صیہونی اداروں اورتنظیموں کی جانب سے صیہونی انتہاپسندوں کو مسجد الاقصی پرحملہ کرنے کی دعوت دیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے حملوں میں اضافے کے سلسلے میں خبردار کیا ہے-

فلسطین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انتہاپسند صیہونی ربیوں کے اشتعال انگیز اقدامات میں اضافے اور صیہونیوں کو مسجد الاقصی پرحملے کی دعوت دینے کا مقصد اس مسجد پرصیہونی حکومت کا تسلط اوراسے زمان و مکان میں تقسیم کرنا ہے-

فلسطین کی وزارت خارجہ ، مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے کی زمین ہموارکرنے والے اور صیہونی آبادکاروں کو فلسطینیوں کے قتل کے لئے اکسانے والےانتہاپسند ربیوں کے ناموں کی فہرست تیار کر کے اسے بین الاقوامی قانونی اداروں میں پیش کرنا چاہتی ہے-
صیہونی حکومت نے مسجدالاقصی پرصیہونی آبادکاروں اورانتہا پسند ربیوں کے حملوں کے بہانے حال ہی اس مسجد میں فلسطینیوں کے لئے نمازکی ادائیگی کے اوقات کو محدود اور خاتون خادماؤں اورفلسطینی صحافیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنا شروع کر دیا ہے-