داعش نے اپنے تینتیس افراد کو قتل کردیا
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197827-داعش_نے_اپنے_تینتیس_افراد_کو_قتل_کردیا
داعش دہشت گرد گروہ نے عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں اپنے تینتیس افراد کو قتل کر دیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۰, ۲۰۱۵ ۰۵:۱۰ Asia/Tehran
  • داعش نے اپنے تینتیس افراد کو قتل کردیا
    داعش نے اپنے تینتیس افراد کو قتل کردیا

داعش دہشت گرد گروہ نے عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں اپنے تینتیس افراد کو قتل کر دیا ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر ابوحسن اللامی نے کہا ہے کہ داعش نے ان افراد کو بدھ کو مغربی بغداد سے تقریبا پینتیس کیلومیٹر دور الکرمہ شہر کے مضافاتی علاقے الصبیحات میں قتل کیا ہے-

ابوحسن اللامی نے یہ بھی بتایا کہ الحشد الشعبی کی کارروائیوں میں داعش کے تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ نو زخمی ہیں- الکرمہ ان علاقوں میں سے ہے جس پر داعش کا قبضہ ہے اور اس علاقے کی سوق الجیشی پوزیشن کے باعث یہاں سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کا کام بہت مشکل ہے-
شہر الکرمہ اس وقت داعش کے لئے فلوجہ کا دفاعی قلعہ شمار ہوتا ہے ۔ عراقی فوج اور الحشد الشعبی نے اس شہر کو اپنے محاصرے میں لے کر فلوجہ کے مواصلاتی راستوں کو کاٹ دیا ہے-