یمن: تعزمیں 26 یمنی شہید ہوگئے ہیں
Sep ۱۰, ۲۰۱۵ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
-
یمن: تعزمیں 26 یمنی شہید ہوگئے ہیں
یمن کے صوبہ تعزکے رہائشی علاقوں پرجارح سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں چھبیس عام شہری شہید ہوگئے ہیں-
المنارٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعزکے رہائشی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا اوراس صوبے کے الضلع علاقے میں شیخ محمد حزان کے گھر پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں انیس افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے-سعودی لڑاکا طیاروں نے اسی طرح صوبہ شبوہ کے علاقوں عین اور بیحان پر بھی بمباری کی ہے جس میں کم سے کم سات عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دارالحکومت صنعا کے علاقے النہضہ پر بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے کئی بارحملہ کیا ہے- اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی کوئی رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی ہے- ادھر یمن کی فوج اورعوامی فورس نے صوبہ تعز کے کئی علاقوں پراپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور تکفیری عناصر کو شکست دے کر ان علاقوں سے باہر نکال دیا ہے۔
ٹیگس