بیت المقدس میں دسیوں فلسطینی زخمی
Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
-
بیت المقدس میں دسیوں فلسطینی زخمی
مشرقی قدس کے سلوان محلے پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے-
فلسطینی نیوزایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق قدس کے محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اس علاقے کے سلوان محلے کے فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں نے جمعے کی رات حملہ کیا اوراس دوران آنسو گیس کے گولے فائرکئے جس کے باعث کئی فلسطینی بیہوش اورزخمی ہوگئے- اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں اورفلسطینیوں کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب اس علاقے میں ایک فلسطینی بچے پرایک صیہونی آبادکار نے حملہ کر دیا-
دسمبردو ہزارچودہ میں فلسطینی وزیرزیاد ابوعین، پرامن مظاہرے کے دوران آنسو گیس اورسینے پرچوٹ لگنے کے باعث شہید ہوگئے تھے-
دسمبردو ہزار گیارہ میں بھی رام اللہ کے نبی صالح دیہات کے نوجوان مصطفی تمیمی آنسو گیس کا شیل براہ راست سر پر لگنے کے باعث شہید ہوئے تھے-
در ایں اثنا صیہونی فوجیوں نے سنیچر کو بھی رام اللہ کے قریب نبی صالح کے علاقے میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر حملہ کیا ہے-
ٹیگس