صیہونی کابینہ کے فیصلے پر فلسطینیوں کا ردعمل
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i198266-صیہونی_کابینہ_کے_فیصلے_پر_فلسطینیوں_کا_ردعمل
حکومت فلسطین نے صیہونی کابینہ میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی اجازت دیئے جانے کو فلسطینیوں کے قتل کی اجازت دیئے جانے کے مترادف قرار دیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
  • صیہونی کابینہ کے فیصلے پر فلسطینیوں کا ردعمل

حکومت فلسطین نے صیہونی کابینہ میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی اجازت دیئے جانے کو فلسطینیوں کے قتل کی اجازت دیئے جانے کے مترادف قرار دیا ہے-

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی حکومت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی کابینہ میں بیت المقدس میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی تجویز کی منظوری، فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کی سرکوبی کا نیا لائسنس ہے - فلسطینی حکومت نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام اور جرائم کو روکے-

شہر قدس کے کمشنر عدنان الحسینی نے فلسطینیوں کے مقابلے کے لئے صیہونی حکومت کے سیکورٹی منصوبے کو ایک پروپیگنڈا قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے منصوبے کوئی نئے نہیں ہیں اور اس پر عمل درآمد سے غاصبوں کی کمزوری اور حیرانی و پریشانی کا پتہ چلتا ہے- صیہونی کابینہ نے جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم نتن یاھو کے اس فیصلے کی منظوری دے دی جس میں انھوں نے قدس میں اسرائیلی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کی جانب پتھر پھینکے والے فلسطینیوں پر براہ راست گولی چلانے کا تجویز پیش کی تھی-