عراقی فضائیہ کی کاروائی،40 داعشی دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i198742-عراقی_فضائیہ_کی_کاروائی_40_داعشی_دہشت_گرد_ہلاک
عراقی فضائیہ نے صوبہ الانبار کے علاقے کبیسہ میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر بمباری کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • عراقی فضائیہ کی کاروائی،40 داعشی دہشت گرد ہلاک

عراقی فضائیہ نے صوبہ الانبار کے علاقے کبیسہ میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر بمباری کی ہے۔

المیادین ٹی وی کے مطابق صوبہ الانبار کی سیکورٹی کمانڈ نے حملے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبیسہ کے قریب ایک کارخانے پر بمباری کی گئی ہے جسے داعشی دہشت گرد اپنے خفیہ ٹھکانے کے طور پر استمعال کر رہے تھے۔ اس حملے میں چالیس داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

دوسری جانب عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں کم سے کم چھے افراد جاں بحق اور چودہ دیگر زخمی ہوگئے۔