یمنی فوج اور عوامی فورس کے حملے میں متحدہ عرب امارات کا ایک اعلی فوجی افسر ہلاک
Sep ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
یمن میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں متحدہ عرب امارات کا ایک اعلی فوجی افسر ہلاک ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمن کے صوبۂ مآرب کے علاقے جفینہ میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں متحدہ عرب امارات کے ایک اعلی فوجی افسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اس سے پہلے متحدہ عرب امارات کے خبری ذرائع نے اپنے ملک کے فوجیوں کو یمن بھیجنے پر تنقید کی تھی۔ دو دن پہلے سعودی عرب کی فوج نے بھی یمن کی سرحد کے قریب سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں ایک اعلی سعودی فوجی افسر کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے یمن کے سابق مفرور صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے کے مقصد سے گزشتہ چھبیس مارچ سے یمن پر جارحانہ حملوں کا آغاز کیا تھا جو ابھی تک جاری ہیں۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ان وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ دسیوں ہزار بے گھر ہوئے ہیں۔