Feb ۱۶, ۲۰۲۶ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس علاقے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو فلسطینی شہید اور گيارہ زخمی ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام:   گيارہ اکتوبر دوہزار پچیس کو جنگ بندی کا اعلان ہونے کے بعد سے اب تک چھ سو تیس افراد شہید اور سولہ سو اٹھاہ زخمی ہو چکے ہیں اور سات سو چھبیس شہداء کی لاشیں بھی مل چکی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق سات اکتوبر دوہزار تیئیس کو غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک بہتر ہزار ترسٹھ افراد شہید اور ایک لاکھ اکہتر ہزار سات سو چھبیس زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب تحریک حماس نے کہاہےکہ صیہونی حکومت رفح کراسنگ کھولنےکے بعد جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے غزہ واپس آنے والوں پر تشدد کر رہی ہے-

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کے بعد صیہونی حکومت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور غزہ کی پٹی میں واپسی کا ارادہ رکھنے والے لوگوں کے ساتھ پرتشدد رویہ اپنائے ہوئے ہے - حماس کے مطابق ان اقدامات میں جسمانی اور نفسیاتی طور پر ہراساں کرنا اور سخت پوچھ گچھ شامل ہیں۔

 

ٹیگس