پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری مشقوں کا آغاز
پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری افواج نے خلیج فارس میں "آبنائے ہرمز سمارٹ کنٹرول" کے نام سے بحری مشقیں شروع کی ہیں
سحرنیوز/ایران: سپاہ کے کمانڈر میجر جنرل پاکپور کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی یہ " سمارٹ کنٹرول" مشقیں خطرات کے جواب میں باہمی عسکری ردعمل کے مختلف منظرناموں کا جائزہ لینے اور بحری آپریشنل یونٹس کی تیاری کو پرکھنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
ان فوجی مشقوں کے اہم ترین اہداف میں سپاہ پاسداران کی بحریہ کے آپریشنل یونٹس کی تیاری کا اندازہ لگانا، آبنائے ہرمز کے علاقے میں ممکنہ سیکورٹی اور فوجی خطرات کے پیش نظر سپاہ پاسداران کے سیکورٹی منصوبوں اور جوابی فوجی کارروائی کا جائزہ لینا اور خلیج فارس و بحیرہ عمان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے جئوپولیٹیک صلاحیوں کو ذہانت و ہوشیاری سے استعمال کرنا شامل ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
سمندری سطح پر امن و سیکورٹی کے منافی سازشوں کے سلسلے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی آپریشنل فورسز کا سریع الحرکت فیصلہ کن اور جامع ردعمل، ان فوجی مشقوں میں حصہ لینے والی یونٹوں کی انٹیلیجنس اور آّپریشنل مشقوں کا مرکز ہے