Oct ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • صوبہ تعز میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کی پیش قدمی
    صوبہ تعز میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کی پیش قدمی

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ تعز میں دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل کر پیش قدمی کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعرات کے روز واضعیہ کے علاقے سے التربہ قصبے کی جانب پیش قدمی کی ہے اور القاعدہ کے مسلح دہشت گردوں اور سعودی عرب کے پٹھوؤں کو ان کے ٹھکانوں سے مار بھگایا ہے۔


یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ تعز کو جانے والے پچیس کلومیٹر پر مشتمل راستوں سے القاعدہ کے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل کر وہاں امن قائم کر دیا ہے اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔


ایک اور رپورٹ کے مطابق یمن کے سرحدی علاقوں میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے العسیر کے الربوعہ علاقے سے یمن میں داخل ہونے کی دہشت گردوں کی کوشش کوناکام بنا دیا ہے۔ دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے الخوبہ کے علاقے میں سعودی عرب کے جارح فوجیوں کی کئی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا اور الدود، المستہدف، القرن اور المعطن کے فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ نجران میں بھی یمنی فوج کے توپ خانے نے سعودی فوجیوں کے الخباش فوجی اڈے کو کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس