دہشتگردوں کے خلاف شام کی فوج کا بڑا آپریشن
-
دہشتگردوں کے خلاف شام کی فوج کا بڑا آپریشن
شامی فوج نے مغربی شہر لاذقیہ کے شمالی مضافاتی علاقے ميں اپنا آپریشن جاری رکھتے ہوئے تین سو سے زائد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے
شام کی فوج کے ایک ذریعے نے کہا ہےکہ فوج نے لاذقیہ کے شمالی مضافاتی علاقے میں ایک وسیع آپریشن کے دوران تین سو سے زائددہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے
ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے روس کی فضائیہ کی پشتپناہی سےشمالی حلب، لاذقیہ کے شمالی مضافات اور صوبہ حماۃ نیز حمص اور قنیطرہ کے مضافاتی علاقوں میں بھی بڑے حملے کئے ہیں جن میں سیکڑوں تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق شام اور روس کے طیاروں نے ہفتے کے روزبھی وسیع کارروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردوں بالخصوص داعش اور جبھۃ النصرۃ کے اڈوں، خفیہ ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے گوداموں پر شدید بمباری کی۔
شام کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہےکہ فوج نے عوامی فورس کی مدد سے لاذقیہ کے شمالی مضافات میں آل سعود کی وہابی حکومت اور ترکی کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں پر شدید حملے کئے۔ ان حملوں میں تین سو سےزیادہ تکفیری دہشتگردوں کےمارے جانے کی خبر ہے۔
تکفیری دہشتگردوں نے اپنے شدید جانی اور مالی نقصانات کا اعتراف کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ ان کا ایک سرغنہ ابوالولید ان حملوں میں مارا گیا ہے۔
شام کے ذرائع کے مطابق تکفیری دہشتگرد جنہیں شام کے مختلف علاقوں میں شکست ہورہی ہے مسجدوں، کلیساوں اور عوام کے گھروں سمیت بنیادی تنصیبات کو تباہ کررہے ہیں۔ صوبہ حمص کے مشرقی مضافات میں شام کی فضائیہ نے بمباری کرکے دہشتگردوں کی گاڑیاں تباہ کردیں جن پر بھاری ہتھیار نصب تھے، یہ کارروائی تیل سے مالا مال علاقے الشاعر میں بھی انجام دی گئی تھی جس میں داعش کے متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔