القاعدہ خراسانی گروپ کا سرغنہ ابراہیم السعودی، شام میں ہلاک
-
القاعدہ خراسانی گروپ کا سرغنہ ابراہیم السعودی، شام میں ہلاک
امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ شام میں سرگرم القاعدہ کی دہشت گردشاخ خراسانی گروہ کا سرغنہ سنافی النصرہلاک کردیا گیا ہے -
پنٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا شہری اوردہشت گرد گروہ خراسانی کا سرغنہ عبدالمحسن عبداللہ ابراہیم السعودی جو سنافی النصر کے نام سے شہرت رکھتا تھا گذشتہ پندرہ اکتوبرکو امریکا کے ہوائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے -
پنٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ جبہہ النصرہ دہشت گرد گروہ نے خراسانی گروہ کےتوسط سے پاکستان سے ترکی کے راستے دہشت گردوں کو شام پہنچانے کا راستہ فراہم کررکھا ہے اور خراسانی گروہ کے لئےمالی مدد بھی جبہہ النصرہ فراہم کرتا ہے -
اس سے پہلے شام سے متعلق انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے جس کا دفتربرطانیہ میں ہے کہا تھا کہ سنافی النصر جو القاعدہ کے معدوم سرغنہ اسامہ بن لادن کا رشتہ دارتھا حلب کے علاقے میں مارا گیا ہے -
اس تنظیم نے کہا تھا کہ یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ سنافی النصر امریکی حملے میں مارا گیا ہے یا روسی حملے میں ہلاک ہوا ہے - اس تنظیم کا کہنا ہے کہ سنافی النصر کے ہمراہ اس کے دوساتھی بھی مارے گئے ہیں۔