صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i200114-صیہونیوں_کے_ہاتھوں_ایک_اور_فلسطینی_نوجوان_شہید
ایک اور فلسطینی نوجوان دریائے اردن کے مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہو گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۲, ۲۰۱۵ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
    صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

ایک اور فلسطینی نوجوان دریائے اردن کے مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہو گیا ہے۔

اسکائی نیوز عربی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے پیر کی صبح فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں الجلمہ چیک پوست پر ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔

گزشتہ رات دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ کے مشرق میں ایک صیہونی آبادکار نے ایک پچیس سالہ فلسطینی نوجوان علاء حسن خطیب کو گاڑی تلے کچل کر زخمی کر دیا جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے پیر کی صبح بھی دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر نابلس پر حملہ کیا اور شہر میں تلاشی کے بعد پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

تحریک انتفاضہ قدس کو شروع ہوئے ایک ماہ کا عرصہ گزر رہا ہے اس عرصے کے دوران اب تک چوہتر فلسطینی، صیہونیوں کے ہاتھوں شہید جبکہ متعدد زخمی اور گرفتار ہو چکے ہیں۔