سعودی عرب کے ایک جنوبی علاقے پر یمنی فوج کا کنٹرول
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i200276-سعودی_عرب_کے_ایک_جنوبی_علاقے_پر_یمنی_فوج_کا_کنٹرول
باخبر ذرائع نے سعودی عرب کے ایک جنوبی علاقے پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے قبضے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے ایک جنوبی علاقے پر یمنی فوج کا کنٹرول

باخبر ذرائع نے سعودی عرب کے ایک جنوبی علاقے پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے قبضے کی خبر دی ہے۔

العالم نیوز چینل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعہ کے روز سعودی عرب کے جنوبی شہر عسیر کے علاقے ربوعہ پر حملہ کر کے اس علاقے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ ان ذرائع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس کارروائی کے دوران سعودی عرب کے دسیوں ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تعز اور مارب شہروں میں سعودی عرب کے زرخرید ایجنٹوں کے ساتھ جھڑپوں میں دسیوں افراد کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے نہتے عوام پر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔