داعش کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف روس کی کامیاب فوجی کارروائی
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i200388-داعش_کے_خفیہ_ٹھکانوں_کے_خلاف_روس_کی_کامیاب_فوجی_کارروائی
شام میں روسی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں داعش کے سیکڑوں خفیہ ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۰, ۲۰۱۵ ۰۴:۴۵ Asia/Tehran
  • داعش کے خفیہ ٹھکانوں پرروسی لڑاکا طیاروں کے حملے
    داعش کے خفیہ ٹھکانوں پرروسی لڑاکا طیاروں کے حملے

شام میں روسی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں داعش کے سیکڑوں خفیہ ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے پیر کو اعلان کیا کہ اس ملک کی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے گذشتہ تین دن کے اندر شام میں دہشت گردوں کی چار سو اڑتالیس سے زیادہ بنیادی تنصیبات کو تباہ کر دیا-

کونا شنکوف نے کہا کہ روسی لڑاکا طیاروں نے شام کے مختلف علاقوں میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے لئے ایک سو سینتیس پروازیں انجام دیں- روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے شام میں دہشت گردوں کی دفاعی ٹیکٹیک میں آنے والی تبدیلی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو ہتھیار اور فوجی ساز و سامان پہنچائے جانے کے راستے مسلسل تبدیل ہو تے  رہتے ہیں- روس ، شامی حکومت کی درخواست پر تیس ستمبر دوہزار پندرہ سے اس ملک میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کر رہا ہے-