بغداد میں بموں کے دھماکے، 10 جاں بحق، متعدد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i200429-بغداد_میں_بموں_کے_دھماکے_10_جاں_بحق_متعدد_زخمی
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم سے کم دس افراد جاں بحق ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • بغداد میں بموں کے دھماکے، 10 جاں بحق، متعدد زخمی
    بغداد میں بموں کے دھماکے، 10 جاں بحق، متعدد زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم سے کم دس افراد جاں بحق ہوگئے۔

عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق شمالی بغداد کے سابی البور نامی محلے کے ایک بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں تین عام شہری جاں اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مشرقی بغداد کے علاقے حسینہ میں بھی ایک بم کا دھماکہ ہوا ہے جس میں تین عام شہری جاں بح‍ق اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔بغداد کے محلہ الشعب کی ایک پارکنگ میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔ اس حملے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عراق کے محکمہ صحت نے بھی بغداد بم دھماکوں میں دس افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز بغداد اور اس کے نواحی علاقوں میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں نو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔