صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i200585-صیہونی_فوجیوں_کے_ہاتھوں_ایک_اور_فلسطینی_شہید
صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۵, ۲۰۱۵ ۰۶:۳۶ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا ہے۔
    صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا ہے۔

صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔

فلسطین آن لائن کے مطابق ہفتے کے روز ایک فلسطینی کی گاڑی کے ساتھ حادثے میں تین صیہونی زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد صیہونی فوجیوں نے اس خوف سے کہ یہ اقدام اسرائیل مخالف کارروائی ہو سکتی ہے، فلسطینی ڈرائیور پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شہید ہو گیا۔ اس فلسطینی نوجوان کی شہادت سے انتفاضہ قدس کے شہداء کی تعداد نواسی ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہفتے کے روز رام اللہ کے مغرب میں بدرس گاؤں میں شہید عوض لافی کی تدفین کے بعد فلسطینیوں کی صیہونی فوجیوں سے جھڑپ ہوئی جس میں چھے فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔ جبکہ حلحول کے علاقے میں بھی صیہونی فوجیون نے فائرنگ کر کے سات فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔