روس کے حملوں میں چھتیس داعش دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i200855-روس_کے_حملوں_میں_چھتیس_داعش_دہشت_گرد_ہلاک
شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روس کے فضائی حملوں میں چھتیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۲, ۲۰۱۵ ۰۶:۰۱ Asia/Tehran
  • شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روس کے فضائی حملے
    شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روس کے فضائی حملے

شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روس کے فضائی حملوں میں چھتیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی لڑاکا طیاروں نے مشرقی شام کے صوبہ دیر الزور میں داعش کے ٹھکانوں پر ستّر بار حملے کئے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا- رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ دیرالزور کے مختلف شہروں میں داعش کے ٹھکانوں پر روس کی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں اس علاقے میں داعش گروہ پوری طرح تباہ ہو گیا ہے-

صوبہ دیرالزور میں داعش پر روس کا یہ سب سے شدید حملہ بتایا جا رہا ہے- شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے بھی دیرالزور میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے- صوبہ حمص کے مہین علاقے پر روسی فضائیہ کی بمباری کے بعد شامی فوجیوں نے اس علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے انھیں پسپا ہونے پر مجبور کر دیا-

روس کے لڑاکا طیاروں نے تیس ستمبر سے بشار اسد کی درخواست پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے شروع کر رکھے ہیں- دنیا کے مختلف ملکوں کے دہشت گردوں نے شام میں مارچ دوہزار گیارہ سے بدامنی پیدا کر رکھی ہے- ان دہشت گردوں کو سعودی عرب، قطر، اردن، ترکی، صیہونی حکومت اور امریکہ ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ مالی و سیاسی مدد فراہم کر رہے ہیں-