دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیاں جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i201186-دہشت_گردوں_کے_خلاف_شامی_فوج_کی_کارروائیاں_جاری
شامی فوج نے لاذقیہ کے اطراف میں وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۸, ۲۰۱۵ ۰۶:۱۰ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیاں جاری
    دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیاں جاری

شامی فوج نے لاذقیہ کے اطراف میں وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے-

لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے شمالی لاذقیہ کے "کتف الغدر" اور "کتف الغنمہ" ٹیلوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے واپس لے لیا ہے- شامی فوج نے مشرقی علاقے دیرو الزور شہر اور فوجی اڈے میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے-

شامی فضائیہ نے بھی شمالی حلب کے علاقے عندان میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں-