دہشتگردوں کے لئے انقرہ کی فوجی حمایت میں اضافہ
Nov ۲۹, ۲۰۱۵ ۰۵:۵۳ Asia/Tehran
-
ترک فوج کی طرف سے دہشتگردوں کے لئے گولہ بارود اور فوجی ساز و سامان کی ترسیل میں اضافہ ہوگیا ہے۔
شام کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کےلئے ترکی کی طرف سے فوجی مدد میں اضافہ ہوا ہے۔
بیروت سے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے کہا ہے کہ ترک فوج نے سرحدی علاقوں پر شام کی فوجی یونٹوں پر گولہ باری کی ہے اور اس کی طرف سے دہشتگردوں کے لئے گولہ بارود اور فوجی ساز و سامان کی ترسیل میں اضافہ ہوگیا ہے۔شام کی فوج کے بیان میں آیا ہے کہ ترک حکومت نے دہشتگردوں کی حمایت تیز کردی ہے اور دہشتگردوں کو مجرمانہ کاروائیاں ڈھانے کے لئے مزید ہتھیار، گولہ بارود اور ضروری ساز سامان بھیج رہی ہے۔ ادھر المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ شام کی فوج نے ہفتے کی شام کو کویرس ایر پورٹ کے اطراف کے دیہی علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ العالم نے بھی رپورٹ دی ہے کہ دمشق کے جنوبی شہر حمص کے جنوب مشرقی علاقے القریتین میں شام کی فوج اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔
ٹیگس