رفح گذرگاہ ایک بار پھر بند کردی گئی
Dec ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
مصر نے غزہ پٹی سے ملنے والی سرحدی گزرگاہ رفح کو ایک بار پھر بند کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فلسطین کی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے ہفتے کے روز غزہ میں کہا کہ مصری حکام نے، زمینی گزرگاہ رفح کو جمعرات اور جمعہ کو دو دن عارضی طور پرکھولنے کے بعد ایک بار پھر بند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رفح گزرگاہ اس وقت بند ہے اور اس گزرگاہ کے دوبارہ کھولے جانے سے متعلق کوئی اطلاع ہمیں موصول نہیں ہوئی ہے۔ ایاد البزم نے کہا کہ بے گھر فلسطینیوں یا مصر سے غزہ پٹی واپس آنے والے فلسطینیوں کے داخلے کی کوئی اطلاع ابھی تک نہیں ہے۔واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے دوہزار سات سے غزہ پٹی کا محاصرہ کر رکھا ہے اور مصر بھی اس غاصب حکومت کے اہداف کی تکمیل اور فلسطینیوں پر دباؤ جاری رکھنے کے لئے رفح گزرگاہ کو بند کرتا رہتا ہے۔