یمن میں داعش کی وحشیانہ کاروائیاں
Dec ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
داعش کے دہشت گردوں نے اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یمن کے عوامی رضاکاروں کو انتہائی وحشیانہ طریقے سے شہید کردیا ہے۔
دہشت گروہ داعش نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں یمن کی عوامی رضاکار فورس انصاراللہ کے چار جوانوں کو گلے میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے شہید کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔انصاراللہ کے ایک اور رکن کو ہاتھ پاؤں باندھ کر دریا میں ڈالتے ہوئے بھی اس فلم میں دیکھا جاسکتا ہے۔اسی فلم میں داعش کے دہشت گردوں کو یمن کی عوامی رضاکار فورس کے متعدد جوانوں کے سرکاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق یمن کے صوبے ابین کے شہر باتیس میں عوامی رضاکاروں اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہورہی ہے۔ عوامی رضاکار فورس کے جوان مقامی کمانڈر عبدالطیف سید کی قیادت میں القاعدہ کے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ القاعدہ کے دہشت گرد ، داعش دہشتگردوں کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت سے ، یمنی عوام کے خلاف گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔