صیہونی فوجیوں کے حملے میں متعدد فلسطینی طلبہ زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i203166-صیہونی_فوجیوں_کے_حملے_میں_متعدد_فلسطینی_طلبہ_زخمی
صہیونی حکومت کے فوجیوں نے فلسطینی طلبا پر حملہ کرکے متعدد کو زخمی کردیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے حملے میں متعدد فلسطینی طلبہ زخمی

صہیونی حکومت کے فوجیوں نے فلسطینی طلبا پر حملہ کرکے متعدد کو زخمی کردیا-

فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپور کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کو غرب اردن کے شہر الخلیل اور بیت لحم میں فلسطینی طلبا پر حملہ کر کے متعدد کو زخمی کر دیا ہے- اس حملے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی طلبا پر براہ راست فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کے نتیجے میں دسیوں افراد گھٹن سے دوچار ہو گئے-

واضح رہے کہ اکتوبر دو ہزار پندرہ کے اوائل سے، انتفاضۂ قدس کے آغاز کے وقت سے اب تک غرب اردن کے مختلف علاقوں اور اسی طرح بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے- اس عرصے کے دوران اب تک ایک سو بیالیس فلسطینی شہید اور بڑی تعداد میں زخمی اور گرفتار کئے گئے ہیں-