ایک فلسطینی مجاہد کی کارروائی، دو صیہونی ہلاک دسیوں زخمی
Jan ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
ایک فلسطینی نے صیہونیت مخالف کارروائی کرتے ہوئے دو صیہونیوں کو ہلاک کر دیا ہے-
فلسطین کے انفارمیش سنٹر کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی مجاہد نے تل ابیب میں، اسرائیلی فوج کی کارروائی کے جواب میں جمعے کو اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کر دی کہ جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئے کہ جن میں سے دو کی حالت نازک ہے-
ان دو صہیونیوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی انتفاضہ قدس کے دوران ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی تعداد ستائیس ہو گئی ہے- اکتوبر دوہزار پندرہ میں انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک صیہونی حکومت کے فوجیوں کے حملوں میں ایک سو پینتالیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں زخمی اور گرفتار بھی ہوئے ہیں-