فلسطینی رہنما خضر عدنان ایک بار پھر گرفتار
Jan ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما خضر عدنان کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق صیہونی فوجیوں نے خضرعدنان کو رام اللہ کے مشرقی علاقے سلواد سے گرفتار کیا ہے۔ صیہونی حکومت، طویل ترین بھوک ہڑتال کے بعد خضر عدنان کو کچھ عرصہ پہلے جیل سے رہا کرنے پر مجبور ہو گئی تھی۔
کہا جا رہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اتوار کی رات سے اب تک غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے کم سے کم بیس فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ صیہونی فوجی یکم اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران، ایک سو چوالیس فلسطینیوں کو شہید کر چکے ہیں۔