حزب اللہ کے جوانوں کا اسرائیلی فوجیوں پر حملہ
Jan ۰۴, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان کے جوانوں نے اسرائیلی فوج کے گشتی دستے کو دھماکے کا نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید سمیر قنطار بریگیڈ نے مقبوضہ شبعا فارم کے علاقے میں صیہونی فوج کے ایک گشتی دستے کو نشانہ بنایا ہے۔ بیان کے مطابق شہید سمیر قنطار بریگیڈ کی اس کارروائی میں اسرائیلی فوج کی دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
لبنانی ذرائع کا کہنا ہےکہ حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے اعلی افسران کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی افسران زخمی ہوئے ہیں۔ صیہونی حکومت نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نے جنوبی لبنان پر گولہ باری کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری میں متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔