پاکستان ؛ اسلام آباد امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ، 31ا نمازی شہید اور 160 سے زائد زخمی
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے میں 31 نمازی شہید اور 169 زخمی ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد کے علاقے کھنہ پل میں واقع خدیجتہ الکبری مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں اب تک کی خبروں کے مطابق 31 نمازی شہید اور 169 دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ مزید شہادتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔زخمیوں کو اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کر کے واقعے کی تحقیقات کر کے ذمے داران کے تعین کی ہدایت کر دی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھماکے کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، ملک میں شرپسندی اور بے امنی پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور وزیرِ صحت کو اس حوالے سے نگرانی کا حکم بھی دیا۔ مختلف دینی اور سیاسی جماعتوں اور شخصیات کی جانب سے اس دہشتگردانہ واقعہ کی مذمت کی جا رہی ہے۔