ایران اور عمان نے فضائی رابطوں میں اضافے کا اعلان کیا
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i205716-ایران_اور_عمان_نے_فضائی_رابطوں_میں_اضافے_کا_اعلان_کیا
ایران اور عمان نے فضائی رابطوں میں اضافے اور پروازیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران اور عمان نے فضائی رابطوں میں اضافے کا اعلان کیا

ایران اور عمان نے فضائی رابطوں میں اضافے اور پروازیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

ایران ایئر کے عالمی امور کے ڈائریکٹر مراد اسماعیلی نے بتایا کہ ایران اور عمان کے درمیان پروزاں میں اضافے کا فیصلہ عمان کے سفیر اور ایران ایئر کے ڈائریکٹر نے باہمی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ فریقین نے باہمی دوستی کو جاری رکھتے ہوئے فضائی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت عمان، ایران کے لیے اپنی پروزایں دس سے بڑھا کر چودہ پروازیں فی ہفتہ تک پہنچانے کے لیے تیار ہے اور اس پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ ایران ایئر کے عالمی امور کے ڈائریکٹر کے مطابق رواں سال اگست تک ایران اور عمان کے درمیان پروازوں کی تعداد ایک ہفتے میں اٹھائیس تک پہنچ جائیں گی۔