الانبار میں داعش کی طویل سرنگ کا انکشاف
Jan ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی صوبے الانبار میں دہشت گرد گروہ داعش کی ایک طویل سرنگ کا پتہ لگایا گیا ہے
عراق میں جنگی آپریشن کی خبریں دینے والے فوج کے پریس دفتر نے بتایا ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الانبار میں چھے کلومیٹر طویل ایک سرنگ کا پتہ لگایا ہے جو فلوجہ شہر کو بغداد بین الاقوامی شاہراہ سے ملاتی تھی - اس درمیان عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے بھی خبر دی ہے کہ الرمادی شہر کے مرکزی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا گیا ہے - عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گذشتہ دسمبر کے وسط میں الرمادی شہر کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع کی تھی -