صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں متعدد فلسطینی نوجوان زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i206040-صیہونی_فوجیوں_کی_فائرنگ_میں_متعدد_فلسطینی_نوجوان_زخمی
صیہونی فوجیوں نے تقوع شہر پر حملہ کر کے بارہ فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۴:۰۱ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں میں  بارہ فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔
    صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں میں بارہ فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوجیوں نے تقوع شہر پر حملہ کر کے بارہ فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کر دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے اتوار کی رات جنوب مشرقی بیت لحم میں واقع تقوع شہر پر حملہ کیا جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔

فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوجیوں کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے ان پر پتھروں اور آگ لگنے کا باعث بننے والی بوتلوں کے ساتھ پتھراؤ کیا۔ مقامی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر جنگ میں استعمال کی جانے والی اور پلاسٹک کی گولیاں برسائیں۔ جنگی گولیوں سے سات اور پلاسٹک کی گولیوں سے پانچ فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں واقع سلفیت شہر کے مغربی علاقے پر حملہ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو زخمی کر دیا۔ فلسطین کے ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اتوار کی رات سنہ انیس سو اڑتالیس کی مقبوضہ سرزمین میں داخل ہونے کی کوشش کرنے کے بہانے ایک فلسطینی نوجوان کو سلفیت شہر کے مغرب میں واقع الزاویہ دیہات کی کفر قاسم چیک پوسٹ کے قریب متعدد گولیاں مار کر زخمی کر دیا ہے۔