صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں 3 فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i206223-صیہونی_فوجیوں_کی_جارحیت_میں_3_فلسطینی_شہید
غاصب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں مزید تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں 3 فلسطینی شہید

غاصب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں مزید تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بیت جالا میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اچانک حملہ کرکے ایک فلسطین نوجوان کو گولیاں مار دیں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ شہید ہونے والے فلسطینی کی عمر اکّیس برس بتائی جاتی ہے۔ صیہونی فوجیوں نے مشرقی الخلیل میں بھی ایک فلسطینی نوجوان کو یہ الزام لگا کر گولیاں مار دیں کہ وہ ان پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق صیہونی فوجیوں نے زخمی فلسطینی نوجوان کو اسپتال منتقل کرنے سے بھی روک دیا جس کے نتیجے میں وہ جائے وقوعہ پر شہید ہوگیا۔ اس سے پہلے صیہونی فوجیوں نے پیر کے روز بھی مقبوضہ فلسطینی علاقے میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کو ممکنہ حملے کا الزام لگا کر قتل کرنا اپنا معمول بنا رکھا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یکم اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران، صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔