صیہونی فوجیوں نے دو اور فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i206646-صیہونی_فوجیوں_نے_دو_اور_فلسطینی_شہریوں_کو_شہید_کر_دیا
صیہونی فوجیوں نے دو اور فلسطینی شہریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں نے دو اور فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا

صیہونی فوجیوں نے دو اور فلسطینی شہریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

القدس ٹیلی ویژن کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے مشرقی علاقے البریج کیمپ میں بلاجواز فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہو گئے۔ 

ان فلسطینیوں کی شہادت کے بعد یکم اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو ساٹھ  سے زائد ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے جمعے کی صبح صیہونی فوجیوں نے جنوبی بیت لحم میں فائرنگ کر کے دو فلسطینی امدادی کارکنوں کو زخمی کر دیا تھا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق غرب کے اردن کے مختلف علاقوں میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین کی ایک بڑی تعداد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔