شام کے صوبے رقہ میں شامی فوج کی پہلی پیشقدمی
Feb ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۴:۰۶ Asia/Tehran
-
داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوجیوں کی کامیابی
۔شامی فوج نے صوبہ رقہ میں پیشقدمی کرتے ہوئے اسٹریٹیجک پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے-
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی فوج نے صوبہ رقہ کی اسٹریٹیجک پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کرکے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے- اس شامی عہدیدار نے کہا کہ شامی فوج نے صوبہ رقہ کی مغربی سمت سے پیشقدمی شروع کی ہے اور داعش کے ساتھ شدید جنگ کے بعد، اس علاقے کی اسٹریٹیجک پہاڑیوں پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے-
صوبہ رقہ پر دوہزار تیرہ میں داعش دہشت گردوں نے قبضہ کیا تھا اور اس کے بعد سے یہ صوبہ شام میں دہشت گردوں کا غیر قانونی مرکز تھا- اس رپورٹ کے مطابق شامی کی سرکاری فورسز اور عوامی رضاکار دستے، صوبہ حماہ کے شمال مشرقی علاقے میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی سمت پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہیں-
ٹیگس