شام میں پارلیمانی انتخابات کا آغاز
Apr ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
پورے شام میں پارلیمانی انتخابات شروع ہو چکے ہیں۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق شام میں بدھ کی صبح سے پارلیمنٹ کی ڈھائی سو نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں-
شام میں ہر چار سال بعد ایک بار پوری آزادی سے شہریوں کے ووٹوں کی بنیاد پر پارلیمانی انتخابات ہوتے ہیں-
شام میں تازہ ترین انتخابات دوہزاربارہ میں منعقد ہوئے تھے جس میں ووٹ ڈالنے کے لئے بارہ ہزار مراکز قائم کئے گئے تھے اور اس میں چودہ ملین آٹھ لاکھ ووٹروں نے حصہ لیا تھا-
شام میں بحران شروع ہونے کے بعد سے یہ چوتھے انتخابات ہیں - ان انتخابات میں تقریبا تین ہزار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے-
انیس سو نوے سے اب تک شامی اراکین پارلیمنٹ کی تعداد دو سو پچاس ہے کہ جس میں نصف نشتیں، آئین کے مطابق مزدوروں اور کسانوں سے مختص ہے-
ٹیگس