شہر حلب پر دہشت گردوں کا کیمیاوی حملہ، پانچ افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i240463-شہر_حلب_پر_دہشت_گردوں_کا_کیمیاوی_حملہ_پانچ_افراد_جاں_بحق
شام کے شہر حلب پر دہشت گردوں کے کیمیاوی حملے میں پانچ عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۶:۰۱ Asia/Tehran
  • شہر حلب کے رہائشی علاقے پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں بھی چھ افراد زخمی ہوگئے-
    شہر حلب کے رہائشی علاقے پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں بھی چھ افراد زخمی ہوگئے-

شام کے شہر حلب پر دہشت گردوں کے کیمیاوی حملے میں پانچ عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مصر کی الیوم السابع نیوزویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، شہر حلب کے ایک اسپتال کے سربراہ محمد حزوری نے کہا کہ شہر حلب کے پرانے علاقے پر دہشت گردوں نے کیمیاوی گیس کے حامل پانچ مارٹرگولے فائرکئے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے-

صلاح الدین کے علاقے پرفائرکئے جانے والے مارٹرگولے نے بھی دو بے گناہوں کی جان لے لی- اسی طرح شہر حلب کے رہائشی علاقے پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں بھی چھ افراد زخمی ہوگئے-

شہر حلب اور اس کے رہائشی علاقوں میں مغربی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد تقریبا ہر روز راکٹ اور میزائل فائر کرتے ہیں جس میں شام کے بے گناہ عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو رہے ہیں-