دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیاں جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i240526-دہشت_گردوں_کے_خلاف_شامی_فوج_کی_کارروائیاں_جاری
شام کی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حلب میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • حلب کے جنوب مغربی مضافاتی علاقے میں فوج نے دہشت گردوں  کی پیشقدمی روک دی اور العامریہ دیہات کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا-
    حلب کے جنوب مغربی مضافاتی علاقے میں فوج نے دہشت گردوں کی پیشقدمی روک دی اور العامریہ دیہات کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا-

شام کی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حلب میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

رپورٹوں کے مطابق اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل شہر حلب کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کا سسلسلہ بدھ کو بھی جاری ہے- حلب کے جنوب مغربی مضافاتی علاقے میں فوج نے دہشت گردوں  کی پیشقدمی روک دی اور العامریہ دیہات کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا-

روس اور شام کے جنگی طیاروں نے ادلب میں جیش الفتح کے ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جو جنوبی حلب میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے روانہ ہو رہے تھے- شام کے حمیم فوجی اڈے میں روس کے کوآرڈینشن سینٹر نے بھی گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شام میں چوبیس بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ریکارڈ کی ہے- اس سینٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جیش الاسلام کے دہشت گردوں نے ریف دمشق کے عربین، دوما اور جوبرعلاقوں پر پانچ مارٹر گولے فائر کئے ہیں جبکہ لاذقیہ کے قارورہ علاقے پر ایک میزائل داغا ہے-

در این اثنا داعش اور النصرہ تکفیری گروہوں نے بھی جنگ بندی کو کمزور کرنے کے لئے حلب اور ریف دمشق علاقوں پراپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے-