عراق: الحویجہ شہر میں داعش کا نیا حربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i241249-عراق_الحویجہ_شہر_میں_داعش_کا_نیا_حربہ
دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے الحویجہ شہر سے شہریوں کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے نیا ظالمانہ حربہ اختیار کر لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • دہشت گرد گروہ داعش نے حال ہی میں پچاسی سے زیادہ عام شہریوں کو الحویجہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
    دہشت گرد گروہ داعش نے حال ہی میں پچاسی سے زیادہ عام شہریوں کو الحویجہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے الحویجہ شہر سے شہریوں کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے نیا ظالمانہ حربہ اختیار کر لیا ہے۔

سعودی عرب کے الحدث ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر الحویجہ شہر کے ہر خاندان کا ایک فرد اغوا کرنے کے بعد دھمکی دیتے ہیں کہ شہر سے خاندان کے بھاگنے کی صورت میں اس فرد کو ہلاک کر دیا جائے گا۔

دہشت گرد گروہ داعش الحویجہ شہر سے تقریبا ایک لاکھ افراد کے فرار کی روک تھام کرنے کے لئے عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس دہشت گرد گروہ نے شہر کے خارجی راستوں پر اپنے عناصر تعینات کر دیئے  ہیں تاکہ عام شہری رات کے وقت اس شہر سے بھاگ نہ جائیں۔

دہشت گرد گروہ داعش نے حال ہی میں پچاسی سے زیادہ عام شہریوں کو الحویجہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے اور ان کی لاشوں کو دفن کرنے کی اجازت بھی نہیں دی ہے۔

عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ملک کے شمالی علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران بہت سے علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لئے گئے ہیں۔